عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 27 مئی تک جیل منتقل کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، احتساب کے جج جوادالحسن نے ریفرنس کی سماعت کی، جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر علیم خان کو عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت جج نے استفسار کیاکہ علیم خان کےخلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟اس پر نیب نے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک سے علیم خان کی پراپرٹی کے ریکارڈ کاانتظارہے ،عدالت نے علیم خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
